ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / وزیر اعظم نریندر مودی کو سید علی شاہ گیلانی کے مشورے کو قبول کرنا چاہئے: سوزؔ

وزیر اعظم نریندر مودی کو سید علی شاہ گیلانی کے مشورے کو قبول کرنا چاہئے: سوزؔ

Mon, 03 Apr 2017 21:03:56    S.O. News Service

جموں، 03 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق مرکزی وزیرسیف الدین سوزنے کہاہے کہ”میری رائے میں حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو صحیح مشورہ دیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک دانشور اور مدبر سیاستدان کا رول ادا کرے۔حریت کے باقی قائدین بھی اِسی رائے کے حامی دکھائی  دیتے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ ہندوستا ن میں کشمیر کی سیاست کو سمجھنے والی سرکردہ شخصیات کا اندازہ ہے کہ حریت کا تازہ مشورہ صحیح سمت کی طرف ایک اچھا قدم ہے۔ ان سرکردہ مبصرین کی رائے میں مودی کے نزدیکی صلاح کار اُن کو صحیح مشورہ نہیں دیتے جب و ہ بار بار ”انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت“ کا کھوکھلا نعرہ دہراتے رہتے ہیں۔ اِس نعرے میں کشمیریوں کو اُ ن کا (یعنی مودی جی کا) ہلکا پن نظر آتا ہے اور کشمیر کے لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ اُن کے ساتھ اس بے مقصد نعرے کے ذریعے مذاق کیا جاتا ہے۔وزیراعظم مودی کویہ سوچنا چاہئے کہ تعمیر و ترقی کے سارے منصوبے اُس قوم کیلئے بے معنی ہو جاتے ہیں جن کے قلب و ذہن میں اضطراب،مایوسی اور پریشانی محیط ہو اور اُن کی نفسیات زخمی ہو چکی ہو۔ ایسی قوم سب سے پہلے اپنے قلب و ذہن میں بامقصد اور روح پرور سکون کی  متلاشی ہوتی ہے۔“


 


Share: